ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب : فرض نمازوں کے بعد نماز جنازہ کی دوبارہ سے اجازت

سعودی عرب : فرض نمازوں کے بعد نماز جنازہ کی دوبارہ سے اجازت

Thu, 05 Aug 2021 12:22:49    S.O. News Service

ریاض، 5؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و ارشاد نے مساجد میں فرض نماز کے فورا بعد نماز جنازہ کی دوبارہ سے اجازت دے دی ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا سے پہلے جاری معمول کے مطابق نماز جنازہ کی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی زور دیا گیا ہے کہ اس موقع پر تمام احتیاطی تدابیر پر کاربند رہا جائے۔

اس سے قبل وزارت اسلامی امور نے ہدایت جاری کی تھی کہ نماز جنازہ فرض نمازوں کے اوقات کے سوا دیگر اوقات میں پڑھی جائیں۔ یہ ہدایت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے ضمن میں دی گئی تھی۔


Share: